امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس
معاہدے سے پیچھے ہٹنے کے اقدامات پر تیزی سے غور و خوض شروع کر دیا ہے۔یہ اطلاع ٹرمپ کی اقتدار کی منتقلی کے
لئے قائم شدہ ٹیم کے ایک اہلکار نے دی ہے۔بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی معاہدہ میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی
لانے کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ زمین کو مزید گرم ہونے سے بچایا جا سکے۔